Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدالت نے عمران خان پر دوسری بار جرمانہ عائد کردیا

عمران خان نے سماعت میں عدالت سے التوا مانگی تھی
اپ ڈیٹ 01 اکتوبر 2022 02:28pm
عدالت نےدرخواست پر سماعت22اکتوبر تک ملتوی کردی، تصویر: خطیب احمد
عدالت نےدرخواست پر سماعت22اکتوبر تک ملتوی کردی، تصویر: خطیب احمد

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر دوسری بارجرمانہ عائد کردیا گیا۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کی درخواست پرسماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران التوا مانگنے پرعدالت نے دوسری بارعمران خان پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے درخواست پر سماعت22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں: ہرجانہ کیس میں عمران خان پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد

اس سے قبل، پشاورکی سیشن عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ہرجانہ کیس میں عمران خان پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

سینیٹ الیکشن 2018 میں ووٹ بھیجنے کے الزام پر پی ٹی آئی نے سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی کو پارٹی سے نکالا تھا، جس پر انہوں نے عمران خان پر 50 کروڑ روپے کا ہرجانہ کیس دائر کیا تھا۔

سماعت پرعمران خان کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا تھا جس پرعدالت نے 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

اسلام آباد

imran khan

Khawaja Asif