Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سید صلاح الدین کراچی واٹر بورڈ کے ایم ڈی تعینات

عہدے کے لیے تین نام شارٹ لسٹ کیے گئے تھے
شائع 01 اکتوبر 2022 09:56am
تصویر: فائل
تصویر: فائل

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ (کے ڈبلیو ایس بی) کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) کی تقرری کا معمہ حل ہوگیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے سید صلاح الدین کو کراچی واٹر بورڈ میں مستقل بنیادوں پر منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سید صلاح الدین کو پروجیکٹ ڈائریکٹر (کراچی واٹر سیوریج سروسز انفراسٹرکچر امپروومنٹ پروجیکٹ) کے عہدے کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔

صوبائی کابینہ کی جانب سے سید صلاح الدین کی بطور (سی ای او) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ تعیناتی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

اس سے قبل مذکورہ عہدے کے لیے تین نام شارٹ لِسٹ کیے گئے تھے جس کے بعد سندھ حکومت نے عہدے کے لیے صلاح الدین کے نام کی منظوری دی۔

karachi

KWSB

Syed Salahuddin

Karachi Water Board