Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

این آر او ٹو ملک کیلئے زہر قاتل ہے: عمر سرفراز چیمہ

اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانا ملک کے خلاف سنگین سازش ہے۔
شائع 01 اکتوبر 2022 09:29am
عمر سرفراز چیمہ (فوٹو:فائل)
عمر سرفراز چیمہ (فوٹو:فائل)

مشیر اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے این آر او ٹو کو ملک کیلئے زہر قاتل قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں عمرسرفراز چیمہ نے کہا کہ این آر او ٹو ملک و قوم سے سنگین کھلواڑ اور زہر قاتل ہے، اشتہاری اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانا ملک کے خلاف سنگین سازش ہے۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ شریف زرداری خاندان ڈیل سے نہ صرف اربوں کھربوں کا لوٹا مال ہڑپ کر جاتا ہے بلکہ اقتدار پر بھی بٹھا دیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ثابت شدہ ملک کو لوٹنے والے اور منی لانڈرنگ کے ماہرین کو ملک تھما دیا گیا، این آر اوز لینے والوں نے ہمیشہ ملک تباہی کی طرف دھکیلا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے اقتدار گنوا دیا مگر لٹیروں کو این آر او نہیں دیا۔

pti

Ishaq Dar

umer sarfraz cheema