Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف کا حکومت کیخلاف لانگ مارچ کا فیصلہ

پارٹی قیادت کو حتمی تیاریاں کرنے کی ہدایت
اپ ڈیٹ 01 اکتوبر 2022 02:44pm

پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کے اعلان کا فیصلہ کرلیا۔

آج ٹی وی کے مطابق عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں اکتوبرکےتیسرے ہفتے میں مارچ پراتفاق کیا گیا ہے، جبکہ قیادت کو حتمی تیاریوں کی ہدایت جاری کردیں ہیں۔

سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں نے اشارے دیئے ہیں کہ مارچ 7 اکتوبر کو بھی ہوسکتا ہے لیکن کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

پارٹی اجلاس میں اسحاق ڈار کی وطن واپسی اور مریم نواز کی بریت پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا اور قومی اسمبلی میں واپسی کے آپشن پرکسی طورغور نہ کرنے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی مبینہ آڈیو کا دوسرا حصہ بھی لِیک

لانگ مارچ کی کال دینے کی اطلاعات ایسے موقع پر سامنے آئی ہیں، جب گذشتہ روز ہی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی مبینہ آڈیو کا دوسرا حصہ سامنے آیا۔

مبینہ آڈیوکے مطابق عمران خان کو واضح طور پر بتایا گیا تھا کہ وہ اپنا سیاسی بیانیہ آگے بڑھانے کے لیے جس سائفر کا استعمال کرنا چاہتے ہیں وہ ایک میٹنگ کا ٹرانسکرپٹ ہے نہ کہ کوئی خط ہے۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مارچ اسی ماہ کے پہلے ہفتے میں ہونے کے اشارے دیئے ہیں۔

فواد چوہدری نے ٹوئیٹر پر لکھا ”سات دن“ تاہم کوئی وضاحت نہں کی۔

کچھ دیر بعد ایک اور ٹوئیٹ میں فواد چوہدری نے عوام کومخاطب کرتے کہا کہ حقیقی آزادی کیلئے عوام اب تیاری کریں، یہ فیصلہ اب آپ نے کرنا ہے۔

اسد عمر نے ٹوئٹرپر جاری ایک بیان میں حکومت کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ جو پبلک ہے یہ سب جانتی ہے، جبکہ انہوں نے ایک ہیش ٹیگ ”فیصلہ عوام کرے گی“ استعمال کیا۔

حکومت کا عوام کو ریلیف

دوسری جانب گذشتہ شب ہی حکوت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دینے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: اسحاق ڈار کی واپسی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

اسحاق ڈار نے وزارت خزانہ کا منصب سنبھالتے ہی اپنی پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 12 روپے 63 پیسے کم کردی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

imran khan

Pakistan Tehreek-e-Insaf