Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا
اپ ڈیٹ 03 اکتوبر 2022 12:22pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرکے عوام کو معمولی ریلیف فراہم کر دیا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 12 روپے 63 پیسے کم کردی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت 12روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 235 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل 10روپے 78 پیسے سستا ہونے کے بعد 186 روپے 50 پیسے فی لیٹر میں میسر ہو گا۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 19 پیسے کی کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد فی لیٹر مٹی کے تیل کی نئی قیمت191 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہو گی۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

Ishaq Dar

Federal govt

Petroleum products

petroleum prices