Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک میں گیس اور بجلی کا بہت بڑا بحران آنے والا ہے: عمر ایوب

مستقبل میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے
شائع 30 ستمبر 2022 10:05pm
پی ایس او 350 ارب روپے کا مقروض ہوچکا ہے۔ فوٹو — فائل
پی ایس او 350 ارب روپے کا مقروض ہوچکا ہے۔ فوٹو — فائل
Dar ki amad, Dollar girna shuru | Omer Ayub Khan | Aaj Rana Mubashir kay sath | Aaj News
Dar ki amad, Dollar girna shuru | Omer Ayub Khan | Aaj Rana Mubashir kay sath | Aaj News

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمر ایوب نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں گیس اور بجلی کا بہت بڑا بحران آنے والا ہے۔

آج نیوز کے پروگرام ’آج رانا مبشر کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) 650 ارب روپے کا مقروض ہو چکا ہے، لہٰذا مستقبل میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ آج بھی اگر اسمبلی توڑ دی جاتی ہے تو 90 دن کے اندر نئے الیکشن ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کا دشمن نہیں بلکہ بہت بڑا تجارتی پارٹنر ہے، وہاں پاکستانیوں کی کثیر تعداد قیام پزیر ہے۔

اس موقع پر صدر فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کے ٹارگٹ ممکن ہیں، ڈار کے آنے سے ملک کی اقتصادی صورتحال درست سمت میں گامزن ہوگی۔

Ishaq Dar

economic crisis

electricity

petroleum prices

Gas

dollar prices

Aaj Rana Mubashir Kay Sath