Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسحاق ڈار کے آتے ہی سٹے باز پریشان، وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے قوم کو ریلیف فراہم کر سکتے ہیں
اپ ڈیٹ 01 اکتوبر 2022 08:58am
سٹے باز خوف کا شکار ہوگئے ہیں۔ فوٹو — فائل
سٹے باز خوف کا شکار ہوگئے ہیں۔ فوٹو — فائل
International Market Recession main Pakistan kay liye relief | Pakistan Economy Watch | Aaj News

اسحاق ڈار کے وطن واپس لوٹتے ہی ملک میں سٹے باز پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

آج نیوز کے پروگرام ’پاکستان اکنامی شو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرِ معاشیات ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا کہ چوتھی بار وزیر خزانہ بننے والے اسحاق ڈار کی وجہ سے اوپن مارکیٹ و انٹر بینک کے سٹے باز خوف کا شکار ہوگئے ہیں۔

فرخ سلیم نے کہا کہ سٹے بازاور منافع خور خوف میں مبتلا اسی لئے ہوئے ہیں کہ شاید وزیر خزانہ اپنے دفتر کی اتھارٹی کو استعمال کرنا جانتے ہیں جس کی وجہ سے ڈالر کے بھاؤ میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈالر کا فقدان سب سے سنگین معاملہ ہے، ہمارے پاس ڈالر تیزی ختم ہو رہے ہیں یا ممکنہ طور پر ختم ہوچکے ہیں جس کی اہم وجہ اربوں ڈالرز کی درآمدات ہونے کے ساتھ برآمدات نہ ہونا ہے۔

ڈاکٹر فرخ نے کہا کہ عالمی منڈیوں میں تیل کے بھاؤ میں کمی ہو رہی ہے جس کے تحت اسحاق ڈار ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے قوم کو ریلیف فراہم کر سکتے ہیں۔

ماہرِ معاشیات نے بتایا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ببھی کافی کمی ہوگئی ہے جس کے پیشِ نظر ملک میں بھی کھانے پکانے کے تیل کے نرخوں میں کمی کی جا سکتی ہے۔

SBP

Ishaq Dar

petroleum prices

interbank

USD VS PKR

dollar prices

Pakistan's Economy