Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا اداکارہ ماہرہ خان ہالی ووڈ میں قدم رکھنے والی ہیں؟

شرمین عبید چنائے سائنس فکشن ہولی وڈ فلم کی ہدایات دینے کو تیار
شائع 30 ستمبر 2022 08:06pm

آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے جلد ممکنہ طور پر سائنس فکشن فلم کے ذریعے ہالی ووڈ میں ڈائریکٹوریل ڈیبیو کریں گی۔

بتایا جارہا ہے کہ سائنس فکشن فلم ’بریلینس‘ کی ہدایات دیں گی اور ہالی ووڈ اسٹار ول اسمتھ اپنی کمپنی ویسٹ بروک اسٹوڈیوز کے بینر تلے اس فلم کو پروڈیوس کریں گے۔

گزشتہ دنوں سامنے آنے والی ڈیڈ لائن کی رپورٹ کے مطابق ’بریلینس‘کی کہانی مارکس سیکی کے اسی نام کے ناول سے ماخوذ ہے، جس کی فلمی کہانی اکیوا گولڈس مین لکھیں گے جو کہ فلم کے شریک پروڈیوسر بھی ہوں گے۔

فلم کی اسٹار کاسٹ کے حوالے سے اگرچہ باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا لیکن بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر فلم میں ول اسمتھ بھی اہم کردار میں دکھائی دیں گے ۔

فلم اپ ڈیٹس کے نام سے ایک ٹوئٹر ہینڈل سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ شرمین عبید چنائے کی فلم میں ول اسمتھ کے ساتھ کام کرنے کیلئے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے ابتدائی بات چیت ہو رہی ہیں۔

ماہرہ خان نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز شاہ رخ خان کے مدمقابل فلم رئیس سے کیا جبکہ فلم بول سے پاکستانی فلم انڈسٹری میں جگہ بنانے والی ماہرہ اب تک متعدد فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

mahira khan

Will Smith

Sharmeen Obaid