Aaj News

بدھ, نومبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Awwal 1446  

ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی

آئندہ سردیوں میں قدرتی گیس کا بد ترین شاٹ فال ہوگا۔
شائع 30 ستمبر 2022 07:45pm
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

اوگرا نے اکتوبر کے لیے ایل پی جی گیس کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی کردی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ماہِ اکتوبر کے لیے اعلان کردہ نئے ریٹ کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر پر 122 جبکہ کمرشل سلنڈر پر 470 روپے کی کمی ہوجائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حالیہ کمی کے بعد مارکیٹ میں ایل پی جی 202 روپے فی کلو فروخت ہوگی، جس کے تحت گھریلو سلنڈر 2374 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 9135 روپے میں فروخت ہوگا۔

ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ آئندہ سردیوں میں قدرتی گیس کا بد ترین شاٹ فال ہوگا، جس کو پورا کرنے کیلئے 60 فیصد درآمدی ایل پی جی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ ستمبر میں مقامی گیس سے 25 دنوں میں 8 ارب روپے لوٹے گئے جس کی تحقیقات کی جائیں، اسی طرح حکومت کو ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ روکنے کیلئے جلد فیصلے لینے ہوں گے۔

عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ سستی گیس کی فراہمی اور قدرتی گیس کے شاٹ فال کو پورا کرنے کیلئے پالیسی بنائی جائے، لوکل ایل پی جی پر چند لوگوں کی اجارہ داری ختم کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچاس فیصد ایل پی جی امپورٹ نہ کرنے والوں کے کوٹے منسوخ کیے جائیں۔

ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کاروبار میں سرکاری اداروں ایف بی آر اور ایف آئی اے کی بے جاہ مداخلت ختم کی جائے۔

OGRA

LPG

Price

Gas