Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آڈیو اور سب ٹائٹل کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا گھناؤنی سازش ہے: عمر چیمہ

دوسری آڈیو لیک میں بھی ثابت ہوگیا کہ سائفر ایک حقیقت ہے
شائع 30 ستمبر 2022 05:26pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ حکومت کا آڈیو اور سب ٹائٹل کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا ایک گھناؤنی سازش ہے۔

ایک بیان میں عمر چیمہ نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ٹولے نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی، حکومت نے دوسری آڈیو لیک تو مگر کھودا پہاڑ اور نکلا چوہا ہے۔

مشیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ دوسری آڈیو لیک میں بھی ثابت ہوگیا کہ سائفر ایک حقیقت ہے، آڈیو میں وہی الفاظ ہیں جو عمران خان قوم کو پہلے ہی آگاہ کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان کی مبینہ آڈیو لیک کا دوسرا حصہ بھی سامنے آگیا ہے جس کے مطابق انہیں مارچ میں بتایا گیا تھا کہ وہ اپنا سیاسی بیانیہ آگے بڑھانے کے لیے جس سائفر کا استعمال کرنا چاہتے ہیں وہ خط کے بجائے ایک میٹنگ کا ٹرانسکرپٹ ہے۔

لیک ہونے والی آڈیو مبینہ طور پرعمران خان، شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور اس وقت کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ریکارڈ کی گئی۔

PDM

imran khan

Punjab Govt

audio leak

Umar Sarfraz Cheema