Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آڈیو میں ایسا کچھ بھی نہیں جو نیا ہو: فیاض الحسن چوہان

آڈیو میں ٹرانسکرپٹ کو لیٹر کہا گیا اس میں کیا غلط ہے؟ فیاض
اپ ڈیٹ 30 ستمبر 2022 06:29pm
فیاض الحسن چوہان (فوٹو: ٹوئٹر/فائل)
فیاض الحسن چوہان (فوٹو: ٹوئٹر/فائل)

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ آڈیو میں ایسا کچھ بھی نہیں جو نیا ہو بلکہ اس میں وہی باتیں ہیں جو ہم کہہ رہے ہیں۔

آج نیوز سے بات کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آڈیو میں ٹرانسکرپٹ کو لیٹر کہا گیا اس میں کیا غلط ہے، عوام کو ٹرانسکرپٹ کی سمجھ نہیں آنا تھی، اس لیے لیٹر کہنے کا کہا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے 40 سال کے کرتوتوں کی وجہ سے ملک پرقرض ہے، لوگوں نے ان کا سواگت ووٹوں سے نہیں جوتوں سے کرنا ہے، ان لوگوں نے ہارس ٹریڈنگ کی سیاست کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ چیز کلیئر کٹ ہے کہ ڈونلڈ لو نے اسد مجید کو بلا کر کہا کہ ہم عمران خان سے خوش نہیں، ان کے خلاف عدم اعتماد ہو رہی ہے جسے کامیاب ہونا چاہئے۔

فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ڈی گریڈ کرنے کے لئے آڈیو لیکس جیسی حرکتیں کر رہے ہیں، یہ انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کی سازش ہے کہ پاکستان کو غیرمستحکم کیا جائے۔

دوسری جانب رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب نے کہا کہ جو مرضی آڈیو لیک نکال لو، سائفر ایک حقیقت ہے، عمران خان صاحب نے ملکی مفاد میں ذمہ داری کا ثبوت دیا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی پاکستانی اس بات کو قبول کرنے کو تیار نہیں کہ کوئی بیرونی ملک پاکستان کی خود مختاری کو چیلینج کرکے اقتدار میں تبدیلی کی سازش کرے، اس سازش کی تحقیقات ہونا اب لازم ہوگئی ہے۔

pti

Farrukh Habib

Fayaz Ul Hassan