Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

فلڈ ریسپانس کمیٹی کا سندھ و بلوچستان کیلئے روڈ میپ طلب

متاثرہ علاقوں میں خوراک اور دیگر اشیاء کی ضرورت ہے۔
شائع 30 ستمبر 2022 04:02pm
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن کمیٹی نے سندھ اور بلوچستان میں زیر آب علاقوں میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے روڈ میپ طلب کر لیا۔

این ایف آر سی سی کا اجلاس احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا، جس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں غذائی اشیاء کی فراہمی اور طبی وسائل کے حوالے سے امور زیر غور آئے۔

اجلاس میں این ایف آر سی سی نے ہدایت کی کہ صحت عامہ سے متعلقہ عملے کی دستیابی یقینی بنائی جائے جبکہ این ایچ اے سپلائی کے راستے کھولنے کےلئے اقدامات یقینی بنائے۔

اجلاس میں سندھ اور بلوچستان کے زیر آب علاقوں میں صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو روڈ میپ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک اور دیگر اشیاء کی ضرورت ہے، بالخصوص خواتین اور بچوں کو غذائی اشیاء بشمول اناج اور دودھ کی ضرورت ہے۔

جبکہ موسم سرما شروع ہوتے ہی متاثرین کی بڑی تعداد کو پناہ گاہوں اور خیموں کی ضرورت بھی ہوگی۔

Ahsan Iqbal

بلوچستان

sindh flood