Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت نظام پر سوالیہ نشان ہے: فواد چوہدری

شریف فیملی اقتدارمیں آئی توفیکٹریاں ایک سے 27 ہوگئیں، پی ٹی آئی رہنما
اپ ڈیٹ 30 ستمبر 2022 04:05pm
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت نظام پر سوالیہ نشان ہے، ہم سپریم کورٹ میں نیب ترمیم کیخلاف درخواست دے چکے ہیں۔

اسلام آباد مں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کیسے مریم اور صفدرکو کلین چٹ دی گئی؟میں اس کہانی کے تمام نکتےعوام کے سامنے رکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ شریف فیملی اقتدارمیں آئی توفیکٹریاں ایک سے 27 ہوگئیں، موٹروے منصوبہ اپنے دورکا مہنگا ترین منصوبہ تھا،پیسہ باہربھیج کرپاک لین اپارٹمنٹ خریدے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی مشرف حکومت سےمعاہدہ کر کے باہر گئی، 10 سال تک پاکستانی سیاست میں مداخلت نہ کرنے کا معاہدہ کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی بی سی نے ایک ڈاکیومنٹری بنائی، جس میں یہ ثابت ہوا کہ جو حدیبیہ سے پیسہ آیا اس سے جائیدادیں خریدی گئیں۔

اسلام آباد

Fawad Chaudhary

news conference