Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس: عمران خان کی ضمانت منظور

عمران خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑکا الزام ہے
شائع 30 ستمبر 2022 12:56pm
تصویر: فیس بک
تصویر: فیس بک

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے چیئرمن تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

گزشتہ سماعت میں اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ نے جلاؤ گھیراؤ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 13 اکتوبرتک توسیع کی تھی۔

مزید پڑھیں: جلاؤ گھیراؤ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی، عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

وکیل بابراعوان نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخوست پیش کی تھی، جس پر عبوری ضمانت میں توسیعی ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ عمران خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑکے الزام میں مقدمہ درج ہے۔

اسلام آباد

imran khan

Pakistan Tehreek-e-Insaf