Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم اور مصری صدر کے درمیان رابطہ، سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا

دونوں رہنماؤں نے خطے میں ہونے والی اہم پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا
شائع 30 ستمبر 2022 09:41am
مصری صدر نے سیلاب متاثرین کے لئے مصر کی جانب سے امدادی امداد کا اعلان بھی کیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دی عرب ری پبلک آف مصر ریزیڈنسی
مصری صدر نے سیلاب متاثرین کے لئے مصر کی جانب سے امدادی امداد کا اعلان بھی کیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دی عرب ری پبلک آف مصر ریزیڈنسی

وزیراعظم شہباز شریف اورمصرکے صدرعبدالفتاح السیسی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں وزیراعظم نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا ۔

ٹیلی فونک رابطے میں مصری صدر نے پاکستان میں مون سون بارشوں اورسیلاب سے ہونے والی قیمتی جانوں کے ضیاع اور تباہی پر پاکستانی عوام سے تعزیت کی۔

وزیراعظم نے مشکل کی اس گھڑی میں ٹیلی فون کرنے پر صدر عبدالفتح السیسی شکریہ ادا کیا جبکہ شہباز شریف نے مصری حکومت کی طرف سے حمایت اور یکجہتی کے بھرپور اظہار کو سراہا ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مصری صدر کو سیلاب سے ہونے والی تباہی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے سب سے بڑے متاثرین میں شامل ہے، عالمی اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، لاکھوں متاثرین کی بحالی، تعمیر نواور معاشی اثرات سے نمٹنے کے لئے بے پناہ وسائل درکارہیں ۔

ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں ہونے والی اہم پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

وزیراعظم نے مصری صدر کو سی او پی 27 کی کامیاب کانفرنس کے لیے پاکستان کی حمایت کی بھی یقین دہانی کرائی۔

مصری صدر نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لئے مصر کی جانب سے امدادی امداد کا اعلان بھی کیا ۔

PM Shehbaz Sharif

Pakistan Floods

tele phone

egypt president

abdel fattah el-sisi