پاک امریکا تعلقات کو چین اور افغانستان کے تناظر میں نہیں دیکھا جاسکتا: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کوسب سے پہلے تسلیم کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔
اسلام آباد میں پاک امریکا تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان درینہ تعلقات ہیں جو کہ باہمی تعاون پر مبنی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے کردار ادا کیا، مشکل حالات میں بھی امریکا نے پاکستان کی مدد کی جب کہ امریکا اب تک پاکستان میں 32 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کر چکا ہے جسے اگر پلاننگ کے تحت استعمال کیا جاتا تو آج ہمیں کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑتا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑے ہونا چاہتے ہیں، پاکستانی قوم ایک مضبوط قوم ہے، یہاں کے لوگ تعلیمی یافتہ اور محنتی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کے دھرنےکی وجہ سے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) متاثر ہوا، منصوبہ متاثر ہونے کی صورت میں عوامی ردِ عمل کا سامنا کرنا پڑا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کو بھول کر سنجیدہ بات چیت کے ذریعے آگے بڑھا جا سکتا ہے، نیو یارک میں امریکی صدر جو بائیڈن اور سیکرٹری بلنکن کے مفید ملاقاتیں ہوئیں۔
Comments are closed on this story.