Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملکہ برطانیہ کا ”ڈیتھ سرٹیفیکیٹ“ جاری، حیران کن انکشافات

آنجہانی ملکہ برطانیہ کے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ کی تفصیلات نے لوگوں کو حیران کردیا۔
شائع 29 ستمبر 2022 09:35pm

دنیا کے لیے وہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم تھیں، لیکن اپنے بیٹے کنگ چارلس کے لیے ”ڈارلنگ ماما“، اپنے قریبی لوگوں کے لیے للی بیٹ، اور چھوٹے پرنس جارج کے لیے ”گن گان“ تھیں، اور اب جب کہ ان کی موت کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا ہے، لوگوں کو ابھی معلوم ہوا ہے کہ آنجہانی ملکہ کا درمیانی نام الیگزینڈرا میری تھا۔

یعنی برطانیہ کی سب سے طویل مدت تک اقتدار سنبھالنے والی حکمراں کا سرکاری نام ”الزبتھ الیگزینڈرا میری ونڈسر“ تھا اور ان کی موت کے وقت ان کا پیشہ ”ملکہ معظمہ“ تھا۔

ٹویٹر پر ایک تبصرہ نگار نے لکھا، ’ایک منفرد ڈیتھ سرٹیفکیٹ۔ پیشہ: ہیر میجسٹی دی کوئین، لیکن زیادہ تر لوگ ملکہ کے درمیانی نام سے حیرات زدہ تھے۔‘

بہت سے لوگ یہ جان کر حیران بھی ہوئے کہ ملکہ کی والدہ کا درمیانی نام انجیلا ہے۔

صحافی جین میرک نے لکھا، ”یہاں بہت سی پُرجوش چیزیں ہیں، جن میں یہ حقیقت بھی شامل ہے کہ شہزادی این نے ملکہ کی موت درج کرائی تھی۔“

جب نئے شاہی بچے کا نام رکھنے کی بات آتی ہے، تو یہ روایت ہے کہ پورے نام میں کئی تاریخی اور خاندانی روابط ہوں۔

شہزادی الزبتھ 21 اپریل 1926 کو لندن کی 17 برٹن سٹریٹ میں دی ڈیوک اور ڈچس آف یارک (بعد میں کنگ جارج ششم اور ملکہ الزبتھ، دی کوئین مدر) کے ہاں پیدا ہوئیں۔

اعلان کیا گیا تھا کہ ان کا نام شہزادی الزبتھ الیگزینڈرا میری اپنے متعدد رشتہ داروں کے نام پر رکھا گیا ہے۔

ان کا پہلا نام الزبتھ فوری طور پر ان کی اپنی ماں سے منسوب کیا جا سکتا ہے جو لیڈی الزبتھ بوز لیون کے طور پر پیدا ہوئی تھیں۔

یہ ممکن ہے کہ ان کا نام ملکہ الزبتھ اول کے حوالے سے رکھا گیا ہو۔

آنجہانی ملکہ کا پہلا درمیانی نام الیگزینڈرا ہے جو ان کی پردادی، ملکہ الیگزینڈرا (1844-1925)، کنگ ایڈورڈ VII کی ملکہ کنسورٹ کی یاد میں ہے۔

ملکہ کا آخری نام ”میری“ ہے، یہ ان کی قریبی دادی ملکہ میری کو براہ راست خراج عقیدت ہے، جو کنگ جارج پنجم کی ملکہ کی ساتھی تھیں۔

اس بات کا بھی امکان ہے کہ یہ نام ملکہ میری اول یا کوئین میری دوم سے اخذ کیا گیا ہو، یا شاید یہ مذہبی تعلق رکھتا ہو۔

ملکہ کا سرکاری لقب ”الزبتھ دوم، خدا کے فضل سے، برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ ، برطانیہ اور اس کے دیگر علاقوں کی ملکہ، دولت مشترکہ کی سربراہ، عقیدے کی محافظ“ ہے۔

Queen Elizabeth II

weird

Death certificate