Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جونی ڈیپ اور امبر ہرڈ کے مقدمہ پر بنائی گئی فلم کا ٹریلر دیکھیں

فلم رواں برس 30 ستمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا
شائع 29 ستمبر 2022 08:36pm

معروف ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ اور ان کی سابق اہلیہ امبر ہرڈ کے درمیان چلنے والے ہتک عزت کے کیس پر بنائی گئی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔

ہاٹ کیک: جونی/ہرڈ ٹرائل کے نام سے بنائی گئی فلم کے جاری کیے گئے مختصر ٹیزر میں دونوں اداکاروں کے مرکزی کردار دکھائے گئے ہیں۔

مختصر دورانیے کے ٹریلر میں جونی ڈیپ کے کردار میں مارک ہاپکا جب کہ امبر ہرڈ کے کردار میں میگن ڈیوس کو دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر کو جاری کرتے ہوئے فلم میں کو 30 ستمبر کو یوٹیوب پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جہاں شائقین اسے مفت میں دیکھ سکیں گے۔

فلم کی کہانی گے نکولوشی نے لکھی ہے اور اس کی ہدایات سرا لوہمن نے دی ہیں۔

یاد رہے کہ جونی ڈیپ نے مارچ 2019 میں امبر ہرڈ کے خلاف ریاست ورجینیا میں 5 کروڑ امریکی ڈالر کے ہرجانے کا کیس دائر کیا تھا۔

عدالت کی جانب سے جونی ڈیپ اور امبر ہرڈ کے ٹرائل کا فیصلہ رواں برس یکم جون کو سنایا گیا تھا۔

عدالت نے ہتک عزت کے دعوے کے تحت امبر ہرڈ پر ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کیا تھا جبکہ جونی ڈیپ پر بھی 15 سے 20 لاکھ تک جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

Johnny Depp

Amber Heard

Hot Take