ملک میں سونے کے دام پھر بڑھ گئے
فی تولہ سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 45 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2200 روپے مہنگا ہونے کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 45 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 1886 روپے اضافے سے 1 لاکھ 25 ہزار 86 روپے پر آگئی ہے۔
اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں 6 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونا 1649 ڈالرز کی سطح پر آگیا ہے۔
Gold Rates
Gold prices
gold market
karachi gold rates
pakistan gold prices
مقبول ترین
Comments are closed on this story.