Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کا امریکی سازش کا بیانیہ پٹ چکا ہے: شرجیل میمن

عمران خان اقتدار کیلئے کسی حد تک بھی جاسکتے ہیں۔ وزیر اطلاعات سندھ
شائع 29 ستمبر 2022 05:46pm
کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن پریس کانفرنس کر رہے ہیں- (فوٹو: فائل)
کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن پریس کانفرنس کر رہے ہیں- (فوٹو: فائل)

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کا امریکی سازش کا بیانیہ پٹ چکا ہے، نئی آڈیولیک عمران خان کے خلاف ایف آئی آر ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان اقتدار کیلئے کسی حد تک بھی جاسکتے ہیں، عمران خان جھوٹ پر جھوٹ گھڑ کر عوام کوگمراہ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان اور پاکستانیوں کے دشمن ہیں، وہ ملک دشمنوں کے اشاروں پر عمل پیرا ہیں، عمران خان کبھی امریکا کیخلاف باتیں کرتے ہیں کبھی منتیں کرتے ہیں۔

شرجیل میمن نے سوال کیا کہ علیمہ خان نے بیرون ملک جائیدادیں کیسے بنائیں؟ عمران خان نے راتوں رات فرح گوگی کو ملک سے کیوں فرارکروایا؟

اس سے قبل، صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ صوبے کے مختلف علاقوں کے سیلاب متاثرین واپس اپنے گھروں کو جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سمیت تمام عوامی نمائندے متاثرین کی مدد کیلئے فیلڈ میں موجود ہیں، حکومت کی ساری توجہ سیلابی پانی کو آبادیوں سے نکالنے پر ہے۔

Information Minister

PPP

Sindh government

Sharjeel Memon