Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اینکر عمران ریاض خان کا یوٹیوب چینل ہیک کرلیا گیا

تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کردی گئیں۔۔۔
شائع 29 ستمبر 2022 03:58pm

پاکستان کے سینئیر اور معروف اینکر عمران ریاض خان کا یوٹیوب چینل مبینہ طور پر ہیک کرلیا گیا ہے۔

عمران ریاض پاکستان کے سب سے مشہور یوٹیوبر اور صحافتی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ میرا یوٹیوب چینل ہیک کرلیا گیا ہے اور تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کردی گئی ہیں۔

عمران ریاض کے یوٹیوب چینل کو کرپٹو کرنسی ایتھیریم کے پروموشنل پیج میں تبدیل کردیا گیا تھا۔

اطلاعاتی ٹوئٹ کے چند منٹ بعد ہی ان کا یوٹیوب چینل بحال کردیا گیا، تاہم اس پر فی الحال صرف چار ویڈیوز موجود ہیں۔

خیال رہے کہ عمران ریاض کے یوٹیوب چینل پر 3.45 میلن سبسکرائبرز ہیں۔

imran riaz khan

Youtube channel hack