Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اللہ کی قدرت، خاتون کے گھر بیک وقت ایک بیٹے اور تین بیٹیوں کی پیدائش

ماں اور چاروں بچے صحت یاب۔
شائع 29 ستمبر 2022 04:00pm
فوٹو: بشکریہ  (شمس الحق)
فوٹو: بشکریہ (شمس الحق)

جہانیاں کے نواحی علاقہ ٹھٹھہ صادق آباد میں شہری کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، جس میں ایک بیٹا اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔

جہانیاں کے نواحی علاقہ ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی گاؤں چک نمبر 122 دس آر کے رہائشی محمد وقاص کے گھر بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

محمد وقاص کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی، پیدا ہونے والے بچوں میں 1 بیٹا 3 بیٹیاں شامل ہیں، بچوں کے نام محمد عثمان ، زاہرہ بی بی ، زینب بی بی اور نور فاطمہ رکھے گئے ہیں- جبکہ ماں اور چاروں بچے صحت یاب ہیں۔

اہلیانِ علاقہ کی جانب سے بچوں کے والد محمد وقاص کو مبارکباد پیش کی گئی۔

دوسری جانب بیک وقت چار بچوں کی پیدائش پر والدین بھی خوشی سے نڈھال ہیں، والد محمد وقاص کا کہنا ہے کہ پہلی اولاد میں ایک ساتھ میرے گھر 4 بچوں کی پیدائش اللہ پاک کا خاص انعام ہے جس پر میں اللہ پاک کا شکر ادا کرتا ہوں۔

punjab

Sadiqabad

Jahanian