Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف نے چکلالہ کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کر دیا

گراؤنڈ میں کرکٹ شائقین کے لئے جدید اسپورٹس سہولیات فراہم کی گئی ہیں
شائع 29 ستمبر 2022 01:00pm
جنرل قمر جاوید باجوہ نے پرانے گراؤنڈ کو جدید بنانے پر راولپنڈی کور کی کوششوں کو سراہا
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
جنرل قمر جاوید باجوہ نے پرانے گراؤنڈ کو جدید بنانے پر راولپنڈی کور کی کوششوں کو سراہا فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چکلالہ کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامی (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے 501 سنٹرل ورکشاپ کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کیا ہے، جس کا نام چکلالہ کرکٹ گراونڈ رکھا گیا ہے۔

گراؤنڈ میں کرکٹ شائقین کے لئے خاص کر جڑواں شہروں کے نوجوانوں کے لئے جدید سپورٹس سہولیات فراہم کی گئی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ طالبعلم اور جڑواں شہر کے کلب گراؤنڈ استعمال کر سکیں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پرانے گراؤنڈ کو جدید بنانے پر راولپنڈی کور کی کوششوں کو سراہا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے شہر میں کرکٹرز کو سہولتیں فراہم کرنے پر راولپنڈی کور کی تعریف بھی کی ہے۔

ISPR

COAS

pakistan army

Army Chief General Qamar Javed Bajwa

chaklala cricket ground

innaugration