فلوریڈا میں شارک مچھلیاں سڑکوں پرنکل آئیں
امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان نے شارکس کو سمندر سے سڑکوں پرپہنچا دیا۔
امریکی تاریخ کے طاقتور ترین طوفانوں میں سے ایک فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرا نے پرعجیب ہی نظارہ دیکھنے میں آیا، سڑکوں اورگلیوں پربہتے پانی میں شارک مچھلیاں تیرتی اورکرتب دکھاتی نظرآئیں۔
سوشل میڈیا پرفلوریڈا کی صورتحال سے متعلق ویڈیوزوائرل ہیں جنہوں نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
ویڈیوزدیکھنے کے بعد ایک صارف نے ٹویٹ میں بتایاکہ میامی کی سڑکوں پراورکا دیکھی گئی جسے قاتل وہیل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
It gets even crazier, an Orca was just spotted swimming in downtown Miami.
— Barry (@BarryOnHere) September 28, 2022
Unreal. pic.twitter.com/7JVlHv3Hrk
ان ٹویٹس پرتبصرہ کرنے والتے بیشترصارفین نے اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیوز کو جعلی قراردیتےہوئے کہا کہ یہ پُرانی ویڈیو ہے جو اس سے قبل 2010 میں بھی سامنے آچکی ہے۔
سمندری طوفان گزشتہ روزروز فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرایا، جہاں موسلا دھار بارشوں اورتیزہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ شارکس کے علاوہ کوریج کرنے والے ٹی وی رپورٹرز بھی طوفان سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نبردآزما دکھائی دیے۔
ریکارڈ کیے جانے والےمناظرکے مطابق یہ طوفان امریکا میں اب تک ریکارڈ کیے جانے والے طاقتورترین طوفانوں میں سے ایک ہے۔
شارک مچھلیوں کے بارے میں مشہورہے کہ ان کی سُننے کی حس بہت تیز ہوتی ہے، اسی لیے وہ اردگرد کے ماحول میں حرکات کا اندازہ لگانے میں بھی بڑی تیز ہوتی ہیں۔
Comments are closed on this story.