Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹائم میگزین کی ’100 نیکسٹ‘ لسٹ میں علی سیٹھی بھی شامل

فہرست میں دنیا بھر کے 100 بہترین شخصیات کو شامل کیا گیا
شائع 28 ستمبر 2022 11:41pm

شہرہ آفاق امریکی جریدے ٹائم میگزین کی سالانہ ’100 نیکسٹ لسٹ‘ کو جاری کردیا گیا، جس میں پاکستانی گلوکار علی سیٹھی کو بھی شامل ہیں۔

ٹائم میگزین نے ’100 نیکسٹ لسٹ‘ کا آغاز 2020 میں کیا گیا تھا جس میں دنیا بھر کے 100 بہترین شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔

میگزین نے ’آرٹسٹس، فینومس، لیڈرز، ایڈوکیٹس اور انوویٹرز‘ کی فہرست میں دنیا کے تمام خطوں کے 100 بہترین افراد کو شامل کیا ہے۔

اس سال کی لسٹ پاکستانی گلوکار علی سیٹھی کو بھی شامل کیا گیا ہے، رواں برس کوک اسٹوڈیو میں علی سیٹھی نے پسوڑی گانا گایا تھا جس نے دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں ۔

گلوکار کے گانے پسوڑی کو یوٹیوب پر اب تک 400 میلن سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

ٹائم میگزین ’100 نیکسٹ لسٹ‘ کو ہر سال کی پہلی سہ ماہی میں شائع کرتا ہے جب کہ ’100 بااثر شخصیات‘ کی فہرست کو ہر سال کے وسط میں شائع کرتا ہے۔

ٹائم میگزین ’پرسن آف دی ایئر اور کڈ آف دی ایئر‘ کی لسٹ ہر سال کے اختتام کو شائع کرتا ہے۔

Ali Sethi

Time100 next