پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں ویڈیوز بنانے والا ٹک ٹاکر کون نکلا؟
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ہائی سیکورٹی زون میں ٹک ٹاکر علی فیضان کی بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
علی فیضان نامی ٹک ٹاکر بورڈ کے ہر ڈپارٹمنٹ میں پہنچ کر ویڈیو بنائی جس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کرکٹ بورڈ نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
علی فیضان نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کانفرنس روم میں چیئرمین پی سی بی کی سیٹ پر بیٹھ کر ٹک ٹاک بناتے رہے۔
ورلڈ کپ ٹرافی اور چیمپئنز ٹرافی الماری سے نکال کر ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
علی فیضان قذافی اسٹیڈیم کی فار اینڈ بلڈنگ، پریس کانفرنس روم میں رسائی پاکر وہاں بھی ٹک ٹاک بناتے رہے جسے انہوں نے اپنے ٹک ٹاک اکاونٹ پر شئیرکردیا۔
تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹک ٹاکرعلی فیضان کی پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں گھس کر ویڈیوز بنانے پر تحقیقات مکمل کرلیں۔
علی فیضان پی سی بی ملازم کا مہمان نکلا جس کے بعد بورڈ نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ملازم کے خلاف ایکشن لیا تو ٹک ٹاکر نے معذرت کرکے مواد ٹک ٹاک سے ہٹا دیا۔
Comments are closed on this story.