Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ صرحا اصغر نے مداحوں کو خوشبری سنا دی

اداکارہ 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں
شائع 28 ستمبر 2022 07:02pm

**اداکارہ صرحا اصغر نے اپنے مداحوں کو خوشی کی خبر سنادی انہوں نے بتایا ہے کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں **

اداکارہ صرحا اصغر نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے یہ چاہنے والوں سے شئیر کہ ان ہاں جلد بچے کی آمد متوقع ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ شوہر کے ساتھ ننھی سی شرٹ تھامے ہوئے نظر آرہی ہیں جس سے ظاہر ہے کہ ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہے۔

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ان کی فیملی میں 2 ننھے سے پاؤں اور ایک دل کا اضافہ ہورہا ہے،ساتھ ہی انہوں نے نئے مہمان کی آمد کا وقت دسمبر 2022 بتایا۔

اداکارہ کی اس ویڈیو پر انہیں ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔

یاد رہے کہ اداکارہ صرحا اصغر سنہ 2020 دسمبر میں عمر مرتضیٰ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

Srha Asghar