Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں خواجہ سراؤں کا سکیورٹی گارڈز پر تشدد، معاملہ کیا ہے؟

سیکیورٹی گارڈز نے کمرشل مارکیٹ میں مانگنے پر منع کیا، جس پر خواجہ سرا اور سیکیورٹی گارڈ کا جھگڑا ہوا
اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2022 05:33pm

لاہور کی امروز ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی فیز ون میں خواجہ سراؤں اور سیکیورٹی گارڈز کے درمیان تصادم کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈی ایچ کے سیکیورٹی گارڈز نے کمرشل مارکیٹ میں مانگنے پر منع کیا، جس پر خواجہ سرا اور سیکیورٹی گارڈ کا جھگڑا ہوا۔

جھگڑے کے بعد گرو ہُما نامی خواجہ سرا کی قیادت میں ایچ بلاک مارکیٹ کے پاس احتجاج کیا گیا، تاہم یہ احتجاج پرتشدد شکل اختیار کرگیا اور 10 سے 15 خواجہ سراؤں کے ایک گروہ نے سیکیورٹی گارڈز پر دھاوا بول دیا۔

پولیس کی جانب سے تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے۔ مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورت حال قاب کی اور ایس ایچ او مذاکرات کے بعد دونوں پارٹیوں کو تھانہ ڈیفنس بی لے کر چلے گئے۔