Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حیدرآباد: مسلح افراد نے گاڑی سے 4 کروڑ لوٹ لیے

واقعہ قومی شاہراہ پر تھانہ چھلگڑی کی حدود میں پیش آیا۔
شائع 28 ستمبر 2022 03:09pm

حیدرآباد میں نیشنل ہائی وے پر بینک کو کیش دینے والی گاڑی پر ڈکیتی کے دوران گاڑی سے 4 کروڑ روپے لوٹ لیے گئے۔

واقعے کے حوالے سے ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ نے کہا کہ گاڑی خراب ہونے پر ایک کار اور دو موٹر سائیکلوں پر 9 مسلح ملزمان آئے اور اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کرکے 4 کروڑ لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق چار گاڑیاں کراچی سے مورو جارہی تھی واقعہ قومی شاہراہ پر تھانہ چھلگڑی کی حدود میں پیش آیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی کی فرانزک کی گئی ہے جس میں بریک کے پاس ہتھوڑوں کے نشانات ہیں جبکہ ڈرائیور کی بھی کوتاہی نظر آرہی ہے کہ واقعے کے وقت گاڑی کا والٹ اور دروازہ بھی کھلا ہوا تھا جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

sindh

Hyderabad

crime story