Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شہباز شریف اور آرمی چیف کی محمد بن سلمان کو سعودی وزیراعظم بننے پر مبارکباد

پاکستان سعودیہ کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے
شائع 28 ستمبر 2022 01:05pm
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں سعودی عرب مزید ترقی کرے گا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں سعودی عرب مزید ترقی کرے گا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

وزیراعظم شہباز شریف اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز ال سعود کو وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہزادہ خالد بن سلمان بن عبد العزیز ال سعود کو سعودی عرب کا وزیر دفاع مقرر کئے جانے پر بھی مبارکباد دی ہے۔

اپنے پیغام میں پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم امہ میں سعودی عرب کی خصوصی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف نے محمد بن سلمان کے لئے عربی میں تہنیتی پیغام لکھا جس میں کہا گیا ہےکہ مملکت سعودی عرب کا وزیراعظم مقرر ہونے پر میں اپنے بھائی محمد بن سلمان کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں محمد بن سلمان کی کامیابی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں سعودی عرب مزید ترقی کرے گا۔

COAS

Saudi Crown Prince

General Qamar Javed Bajwa

Mohammad Bin Salman

congratulation

Shah Salman Bin Abdul Aziz

PM Shehbaz Sharif