Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم ہاؤس لیکس میں ملوث مبینہ ہیکر غیرفعال

مزید آڈیو کے منتظر لوگ اب پارٹی ختم سمجھیں، ماہرین
اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2022 11:48am
Creative Commons
Creative Commons

ڈارک نیٹ پر وزیراعظم ہاؤس کی مبینہ آڈیوز فروخت کرنے کے لیے پیش کرنے والے ہیکر کا اکاؤنٹ بند کردیا گیا ہے جب کہ خود یہ ہیکرغیرفعال ہو گیا ہے۔

اس سے قبل مبینہ ہیکر کے حوالے سے دعوے کیے گئے تھے کہ وہ جمعہ کے روز مزید آڈیوز ریلیز کرے گا۔

سوشل میڈیا پر یہ آڈیوز ہفتہ کے شب سے گردش کرنا شروع ہوئیں اور اس کے بعد وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیرداخلہ رانا ثناللہ کی طرف سے ان کی تصدیق کی گئی۔

یہ آڈیو کلپس مبینہ طور پر وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی گفتگو کی خفیہ ریکارڈنگ ہیں یا بگنگ ہیں۔

تاہم منگل کے روز آج ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ بگنگ کا نہیں بلکہ ہیکنگ کا معاملہ ہے۔

مزید: ’آڈیو معاملہ بگنگ کا نہیں بلکہ ہیکنگ کا ہے جسکا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘

ہیکرز نے ان آڈیوز کو ڈارک نیٹ پر رکھا اور ان کی فروخت کا اعلان ایک فورم پر کیا۔ تاہم اب اس فورم نے مبینہ ہیکر کا اکاؤنٹ معطل کردیا ہے۔

ڈارک نیٹ پر نظر رکھنے والے اوپن سورس انٹیلی جنس گروپ نے منگل کی شام اعلان کیا کہ خود ہیکر بھی 24 گھنٹے سے زائد وقت سے غیرفعال ہو چکا ہے۔

اوپن سورس انٹیلی جنس نے اپنے ٹوئیٹر پروفائل پر لکھا، ’بہت ممکن ہے کہ آپ کو مزید آڈیو لیکس نہ ملیں۔ پارٹی ختم ہوگئیں۔ اپنا کام کریں۔‘

مزید: فیکٹ چیک: وزیراعظم ہاؤس لیکس کے پیچھے مبینہ پیکر اورخریدار کون

ٹوئٹر تھریڈ میں اسکرین شاٹس بھی شیئر کئے گئے جن سے واضح ہے کہ مبینہ ہیکر کا اکاؤنٹ بند کردیا ہے۔ اس حوالے سے فورم کا تھریڈ بھی بند کیا جا چکا ہے یعنی اب باقی لوگ بھی اس میں کوئی نئی پوسٹ نہیں کر سکتے۔

جمعہ کو مزید آڈیوز کا اعلان

جہاں ایک جانب مبینہ ہیکر غیرفعال ہو گیا ہے وہیں دوسری جانب ایک ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے اعلان کیا گیا کہ ہیکر جمعہ کو تمام آڈیو کلپس جاری کر دے گا۔

تاہم انٹیلی جنس ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ٹوئٹر اکاؤنٹ جعلی ہے اور اصل ہیکر غیرفعال ہو چکا ہے۔

audio leak