Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نئے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے، بلاول بھٹو

پاکستان کے تمام ادارے خود مختار ہیں، ہم جمہوری روایات پر یقین رکھتے ہیں
اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2022 09:40am
ہم کسی بھی غیرآئینی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ وزیراعظم پاکستان کریں گے، ہم کسی بھی غیرآئینی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے۔

واشنگٹن میں فارن پالیسی کے ایڈیٹران چیف سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ معیشت کی بحالی کے لئے سخت فیصلے کیے، سیلاب کے باعث پاکستان میں بڑی تباہی ہوئی، سیلاب متاثرین کی بحالی پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں اور ان کی بحالی کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں، عالمی برادری مشکل کی اس گھڑی میں ہمارا ساتھ دے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے امداد کی آفر نہیں کی اورنہ ہی ہمیں توقع ہے،چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، پاکستان نے چین اور امریکا کو قریب لانے میں پل کا کردار ادا کیا، جب تک چین اور امریکا مل کر کام نہیں کرتے موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سے مقابلہ مشکل ہے۔

وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث خطے کے حالات تبدیل ہورہے ہیں، ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، افغانستان میں جنگ سے ہمسایہ ملکوں کو نقصان ہوا، ہم پر امن افغانستان چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوم متحدہ کےجنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس کے مشکو رہیں، پاکستان امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے، امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت میں لے جانا چاہتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے عمران خان نے اقتدار میں آکر میڈیا پر پابندیاں لگائیں، ہم نے میڈیا کو آزادی دی ہے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ نئےآرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ وزیراعظم شہبازشریف کریں گے، پاکستان کے تمام ادارے خود مختار ہیں، ہم جمہوری روایات پر یقین رکھتے ہیں، کسی بھی غیرآئینی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے۔

ایک اورسوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایمن الظواہری کے آپریشن کے بارے میں پاکستان کو علم نہیں تھا۔

china

pakistan army

Bilawal Bhutto Zardari

Interview

foreign policy

America