Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

یورپ کے ملک آئس لینڈ کی سیر کریں وہ بھی مفت

ایک کمپنی کی جانب سےانوکھی ملازمت کی پیش کش کردی گئی
شائع 27 ستمبر 2022 10:21pm

ایک کمپنی کی جانب سے ایسی انوکھی ملازمت کی پیش کش کی گئی ہے جس میں کام کچھ نہیں کرنا صرف آئس لینڈ کی سیر وتفریح کرنا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ایسی ملازمت کی پیشکش کی گئی ہے جس میں آئس لینڈ میں سیر کرنے کے لیے وہ 50 ہزار ڈالرز (ایک کروڑ 20 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) کا معاوضہ بھی ادا کرے گی۔

اس انوکھی اور دلفریب ملازمت پر آئس لینڈ جانے والے شخص کو موقع دیا جائے گا کہ وہ نہ صرف پورا ملک گھومے بلکہ ساتھ ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائے اورمقامی کھانوں سے لطف اندوز ہو، اس کے لیے اس منتخب شخص کو کمپنی جانب سے ہر ممکن سہولت بھی فراہم کی جائیگی۔

تاہم کمپنی کی جانب سے صرف ایک فرد کو اس ملازمت کے لیے منتخب کیا جائے گا۔

اس ملازمت کی کوئی خاص شرائط نہیں صرف منتخب شخص کو کم از کم ایک ماہ تک آئس لینڈ میں رہنا ہوگا تاہم یہ قیام 6 ماہ تک بھی بڑھایا جاسکتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے منتخب کردہ فرد کو آئس لینڈ کی سیر کے بہترین تجربے کے لیے ہرممکن سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

اس ملازمت کا مقصد آئس لینڈ کی سادہ طرز زندگی کے فوائد کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔

visa

travel

Jobs

Europe