Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وِل اسمتھ سستے میں ؟ احمد علی بٹ اور احمد علی اکبر کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا صارفین کی ایوارڈ شو میں اس عمل پر تنقید
شائع 27 ستمبر 2022 09:11pm

ایوارڈز شو کے دوران اداکار احمد علی اکبر کی میزبان احمد علی بٹ کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جسے سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

میزبان احمد علی بٹ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایوارڈ شو کے دوران احمد علی بٹ اور احمد علی اکبر نے اسکر ایوارد کی براہ راست تقریب میں وِل اسمتھ کے کرس راک کو مارے جانے والے تھپڑ یاد دلا دی ۔

رواں برس ہونے والے آسکر ایوارڈ شو میں امریکی اداکار وِل اسمتھ نے بیوی کا مذاق اْڑانے پر امریکی کامیڈین کرس راک کو تھپڑ مار دیا تھا۔

ایسا ہی ملتا جلتا منظر احمد علی بٹ کی ویڈیو میں نظر آیا جب وہ ایوارڈ شو کے دوران احمد علی اکبر کا مذاق اڑارہے ہوتے ہیں ۔

احمد علی بٹ ڈرامہ پری زاد کے حوالے سے احمد علی اکبر کو کہتے ہیں کہ میں نے تم سے کہا تھا نہ کہ شہرت ہمیشہ منہ کالا کروا کر ہی ملتی ہے اور تم نے ڈرامہ پری زاد میں ایک نہیں بلکہ 5 ہیروئنوں کے ساتھ منہ کالا کیا ہے۔

اس جملے کے ادا ہوتے ہی احمد علی اکبر اپنی نشست سے اُٹھ کر آتے ہیں اور احمد علی بٹ کو مذاقاً تھپڑ جڑ دیتے ہیں جس حاضرین بہت محظوظ ہوتے ہیں۔

ویسے تو یہ تھپڑ ایک مذاق تھا لیکن ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تو لوگوں نے اس عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔

بہت سے صارفین نے ٹوئٹر پر لکھا کہ یہ آسکر اور ول اسمتھ کی سستی کاپی ہے

ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ کسی کو یہ عمل مذاق کیسے لگ سکتا ہے اور احمد نے ایسا کرنے کے لیے حامی کیسے بھری ؟

ایک صارف نے کہا کہ یہ مزاحیہ کیسے ہوسکتا ہے ؟ ہمیں ایوارڈز شوز کو بند کرنے کی ضرورت ہے۔

Will Smith

Ahmed ali akbar

ahmed ali butt

oscar

Parizaad