Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹاک ٹاکر حریم کا جوئے کی جیتی ہوئی رقم کو عطیہ کرنے کا اعلان

یہ ویڈیو ملائیشیا کے ایک کسینو میں بنائی گئی ہے
شائع 27 ستمبر 2022 07:17pm

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ہے جس میں انہیں کسی کسنیو میں دیکھا جاسکتا ہے ۔

حریم شاہ اور ان کے شوہر بلال ملائیشیا میں چھٹیاں گزار رہے ہیں جہاں سے دونوں نے متعدد تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں سے ایک ویڈیو کیسینو کی تھی۔

یہ ویڈیو ملائیشیا میں ایک جوئے کے اڈے میں بنائی گئی جس میں حریم شاہ نے اپنے شوہر کی جیتی ہوئی جوئے کی رقم کو عطیہ کرنے کااعلان کیا ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار کو ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ اور ان کی شوہر نے جوئے میں 5000 ملائیشین رنگٹ جیتے جو وہ پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے عطیہ کریں گی۔

خاص طور پر وہ کہتی ہیں کہ یہ رقم تقریباً 25 لاکھ روپے کے برابر ہے جو کہ غلط ہے کیونکہ 5 ہزار ملائیشین رنگٹ تقریباً ڈھائی لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں ۔

رواں برس کے ابتداء میں حریم شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، جن میں وہ ہزاروں پاؤنڈز کے ساتھ کسی کمرے میں موجود تھیں اور انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ بھاری غیر ملکی کرنسی کو پاکستان سے برطانیہ لے کر آئیں مگر انہیں کسی نے نہیں روکا۔

تاہم ایف آئی اے کی جانب سے پاکستان سے برطانیہ ہزاروں پاؤںڈز کی غیر منتقلی پر حریم شاہ کے خلاف تحقیقات کے اعلان کے بعد ٹک ٹاکر اپنے دعوے سے مکر گئیں اور کہا کہ انہوں نے کوئی پیسے برطانیہ منتقل نہیں کیے۔

Hareem Shah