Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حالیہ سیلاب سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی: وزیر خارجہ

سیلاب سے پاکستان میں 3کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ بلاول
شائع 27 ستمبر 2022 07:01pm
واشنگٹن: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری مذاکرے سے خطاب کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
واشنگٹن: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری مذاکرے سے خطاب کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب سےپاکستان میں بڑےپیمانےپرتباہی ہوئی ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض بھی پھیل رہےہیں۔

واشنگٹن میں مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان میں3کروڑ30لاکھ سے زائدافرادمتاثرہوئےہیں، پاکستان میں سیلاب کےباعث زرعی اراضی کونقصان پہنچاہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں40لاکھ ایکڑ رقبےپرکھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں،لاکھوں متاثرین کوخوراک اورادویات کی ضرورت ہے، سیلاب متاثرین کوخیموں اورمچھردانیوں کی بھی اشد ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سےمتاثرہ ملکوں کی فہرست میں شامل ہے، عالمی سطح پرکاربن کے اخراج میں پاکستان کاحصہ صرف0.8فیصدہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے خود کو مبرا سمجھنے والے ملک غلط فہمی کاشکارہیں، کل کسی اورملک کوبھی موسمیاتی تبدیلی سےقدرتی آفت کاسامناکرناپڑسکتا ہے۔

foreign minister

PPP

Washington

Bilawal Bhutto Zardari