Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف نے آڈیو لیکس میں ہونیوالی گفتگو کی تصدیق کردی، فواد چوہدری

اب مزید تحقیقات کی ضرورت نہیں رہتی۔ فواد
شائع 27 ستمبر 2022 06:45pm
فواد چوہدری (فوٹو:فائل)
فواد چوہدری (فوٹو:فائل)

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے ابھی آڈیو لیکس میں ہونیوالی گفتگو کی تصدیق کردی ہے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن شہباز شریف کی نااہلی کیلئے ریفرنس خصوصی ٹربیونل کو بھیجے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آڈیو لیکس کی اب مزید تحقیقات کی ضرورت نہیں رہتی۔

اس سے قبل، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مبینہ آڈیو لیک ہونے کے واقعے کی مذمت کردی۔

سندھ گورنر ہاؤس میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے صدر عارف کا کہنا تھا تھا کہ آڈیو لیک ہونے کے واقعات تشویشناک ہیں، نجی گفتگو کا لیک ہونا غیبت کے زمرے میں آتا ہے جس کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ نجی گفتگو یا تبصرے لیک کرنا، جعلی خبریں پھیلانا غیر اخلاقی ہے اسی لئے ہمارے معاشرے کو غیبت اور جعلی خبروں کا سامنا ہے جب کہ کسی واقعہ کو حوالہ اور سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان کیا جاتا ہے۔

pti

ٹویٹر

Fawad Chaudhary