Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسحاق ڈار نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا

حکومتی سینیٹرز کی مبارکباد، پی ٹی آئی کا شور شرابا۔۔۔
شائع 27 ستمبر 2022 04:24pm
فوٹو — سوشل میڈیا
فوٹو — سوشل میڈیا

نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری کے دوران پی ٹی آئی سینیٹرز نے ایوان میں احتجاج کیا، جبکہ حکومتی سینیٹرز نے اسحاق ڈار کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔

چیئرمین سینیٹ ارکان کو نشستوں پر بیٹھنے کی ہدایت کرتے رہے، پی ٹی آئی ارکان نے اجلاس کے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہم اسحاق ڈار کو ویلکم کرتے ہیں، امید ہے وہ ملک کو معاشی بحران سے نکالیں گے، احتجاج اپوزیشن کا حق ہے لیکن یہ کوئی طریقہ نہیں۔

سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ ایک شخص بیرون ملک فرار ہوگیا، چار سال سیٹ خالی رہی، الیکشن کمیشن کو لیٹر بھی لکھا لیکن نشست خالی قرار نہیں دی گئی۔

شہزاد وسیم نے کہا کہ ایک وزیراعظم مفرور کو لے کر جاتا ہے دوسرا واپس لاتا ہے۔

شہزاد وسیم کی تقریر کے دوران حکومتی بنچز سے خوب شور شرابا ہوا۔

Ishaq Dar

Finance minister

Senator