Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

20 ہزار فٹ کی بلندی پر زیرو گریویٹی میں انوکھا گول

دنیا کے سب سے بہتری 7 فٹبالراز نے وہاں میچ کھیلا جہاں آج سے پہلے کوئی میچ نہیں ہوا تھا۔
شائع 27 ستمبر 2022 02:11pm

پرتگال کے لیجنڈ فٹبالر لوئس فیگو 20,230 فٹ (6166.1 میٹر) کی اونچائی پر زیرو گریویٹی (صفر کشش ثقل) انوکھا گول کر کے ریکارڈ قائم کردیا، انہوں نے وہاں میچ کھیلا جہاں آج سے پہلے کوئی میچ نہیں ہوا تھا۔

فیگو نے مشرق وسطیٰ، یورپ اور لاطینی امریکہ کے سات فٹ بال ہیروز کی ایک متنوع ٹیم کے ساتھ مل کر گنیز ورلڈ ریکارڈ ٹائٹل ’ہائیسٹ فٹبال گیم آن اے پیرابولک فلائٹ‘ قائم کیا۔

یہ میچ 75 مربع میٹر کی پچ پر کھیلا گیا جو خاص طور پر ہوائی جہاز کے اندر اسی مقصد کیلئے نصب کی گئی تھی۔

شائقین کی خوشی کے لیے فیگو نے اپنا مشہور زمانہ شاندار ”سائیکل کِک“ گول بھی کیا اور ماضی کی یاد تازہ کردی۔   2000 کے بیلن ڈی اور کے وصول کنندہ فیگو یورپ کے بہترین کلبوں کیلئے کھیل چکے ہیں، جن میں اسپورٹنگ سی پی، بارسلونا، ریئل میڈرڈ اور انٹر میلان شامل ہیں، انہوں نے پرتگال کی نیشنل ٹیم کے لیے 127 کیپس جیتے۔

خلا میں میچ کے بعد فیگو کا کہنا تھا کہ ”فٹ بال سرحدوں سے پرے ہے اور دنیا بھر کے لوگوں کو متحد کرتا ہے۔ میں نے اسٹیڈیم میں کھیلا ہے جہاں ڈیجیٹل ماحول جذبات کو بھڑکاتا ہے جو ثقافتوں اور قومیتوں میں بٹ جاتا ہے۔ یہ بالکل وہی تجربہ تھا جو میں نے زمین سے 20,000 فٹ کی بلندی پر اس خوبصورت کھیل کو کھیلتے ہوئے فٹ بال کے چاہنے والوں کے ایک گروپ کے ساتھ کھیل کے اپنے جذبے کو بے مثال بلندیوں تک پہنچایا۔“

FootBall

Figo

Goal in Zero Gravity