Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی سلامتی کمیٹی کا مؤخر ہونے والا اجلاس آج ہوگا

اجلاس میں آڈیولیکس اور دیگرسلامتی تبادلہ خیال ہوگا
اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2022 09:09am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی سلامتی کمیٹی کا مؤخر ہونے والا اجلاس وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت آج ہوگا۔

گزشتہ روز ہی وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے طے شدہ اجلاس مؤخرکردیا گیا تھا، جس میں عسکری اورسول قیادت شرکت کرنا تھی۔

اجلاس میں آڈیولیکس اور دیگرسلامتی امورپرمشاورت اورسیلاب سے پیدا شدہ صورتحال پربھی تبادلہ خیال ہوگا۔

اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو نہیں ہوگا، جو وزیراعظم نے بدھ کو اجلاس طلب کیا تھا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم ہاؤس سے ڈیٹا اور آڈیو لیک کا معاملہ سامنے آںے کے بعد اعلی سطحی تحقیقات کے آغاز کے ساتھ ہی وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا تھا۔

press conference

PM Shehbaz Sharif

National Security Committee Meeting