Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

وزارت داخلہ نے 14 پاکستانیوں کا ڈیٹا حاصل کرلیا
اپ ڈیٹ 27 ستمبر 2022 04:46pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزارت داخلہ نے لندن میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کوہراساں کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

مریم اورنگزیب پرآوازیں کسنے اوربدتمیزی کرنے والے 14 پاکستانیوں کی شہریت سےمتعلق تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں۔

ملوث افراد میں4 خواتین اور10مردشامل ہیں جن کے کیریکیٹر سرٹیفیکٹ منسوخ کیے جائیں گے، اس کے علاوہ نائیکوپ اور پاسپورٹ منسوخ کرنے پر بھی غورکیا جارہا ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ اس حوالے سے تمام معلومات کابینہ میں پیش کرے گی۔

دو روز قبل پی ٹی آئی کے حامیوں نے لندن میں ایج ویئئرروڈ پرمریم اورنگزیب کا پیچھا بھی کیا جہاں ایک دکان سے انہوں نے سوڈا کین خریدا تھا۔

پارٹی پرچم اور ٹوپیاں پہنے پی ٹی آئی کےمتعدد مردوخواتین حامیوں نے انہیں گھیر کر ’چور‘ اور ’بےغیرت‘ کہنے کے علاوہ ن لیگ کے دیگرمرکزی رہنماؤں کے لیے بھی سخت زبان استعمال ک تھی، کئی ایک نے میگا فون بھی اٹھارکھا تھا۔

تاہم مریم اورنگزیب نے جواب میں متحمل مزاجی کا سامنا کرتے ہوئے کسی قسم کا ردعمل ظاہرنہیں کیا تھا۔

بعد ازاں ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ پی ٹی آئی کی ایک خاتون کارکن کو سمجھاتے ہوئے کہتی ہیں کہ جہاں پی ٹی آئی کے حامیوں کو اظہار رائے کی آزادی کے اپنے حق کا استعمال کرنے کا جواز ہے لیکن سڑک پر کسی کو ہراساں نہیں کرنا چاہیے۔

سوشل میٖڈیاپروفاقی وزیراطلاعات کے اس مثبت طرزعمل کو خاصا سراہاگیا۔

pti

london

پاکستان

Maryam Aurangzeb

interior ministry