پشاور: جیل میں تشکیل پانے والا گروہ کاریں چھیننے لگا
پشاور میں گاڑیاں چوری ہونے کے بڑھتے واقعات کے بعد پولیس نے کار لفٹنگ میں ملوث گروہ کو گرفتار کرکے چوری شدہ گاڑیاں مالکان کے حوالے کردیں۔
پشاور میں چوروں نے شہریوں سے دن دہاڑے گاڑیاں چوری کرنا شروع کردیں، ایسا ہی کار لفٹنگ کا واقعہ نوشہرہ کے منصور نور کے ساتھ پیش آیا، منصور یکم ستمبر کو اپنی گاڑی میں پشاور کے سرکاری ہسپتال والدہ کے علاج کے غرض سے آئے، والدہ کا چیک اپ کروایا ہسپتال سے باہر نکلے تو گاڑی چوری ہوچکی تھی۔
وسرا واقع پشاور کے پختون یار کے ساتھ رنگ روڈ پر پیش آیا جہاں پختون یار کچھ دیر کے لیے نجی ہسپتال گئے اور ملزمان اُنکی گاڑی چوری کرکے فرار ہوگئے۔
پشاور پولیس نے کارلفنٹگ گروہ کو گرفتار کرلیا، ایس پی کینٹ محمد اظہر نے میڈیا کو بتایا کہ کار سنیچنگ میں ملوث تینوں ملزمان سینٹرل جیل میں ملے اور گروہ بنایا، جب ملزمان کو رہائی ملی تو انہوں نے گاڑیاں چوری کرنا شروع کردیں۔
پشاور میں کار لفٹنگ اور گاڑی چھینے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ رواں سال کار لفٹنگ کے 98 اور کار سنیچنگ کے 17 واقعات رپورٹ ہوئے۔
Comments are closed on this story.