پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، یکم اکوتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے جبکہ ڈیزل پر 15 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گراوٹ کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔
اس سے قبل وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے45 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا، جس کے بعد نئی قیمت 237 روپے43 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔
حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی، جبکہ مٹی کا تیل 8 روپے 30 پیسے سستا کیا گیا تھا، جس کے بعد نئی قیمت 202 روپے 2 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی تھی۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 197 روپے 28 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔
Comments are closed on this story.