Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: پولیس اہلکار کو سینے پر گولی مارنے والا مبینہ ڈاکو مقابلے میں ہلاک

گشت کے دوران مشتبہ افراد کو روکا تو ملزمان نے فائرنگ کردی، ایس ایچ او ادریس بنگش
شائع 27 ستمبر 2022 12:04pm
تصویر بزریعہ روئٹرز
تصویر بزریعہ روئٹرز

کراچی کے علاقے سائٹ میں سپر ہائی وے پر واقع اللہ بخش گوٹھ میں پولیس مقابلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار سینے پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا، جبکہ ایک ڈکیت ہلاک ایک زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس مقابلے میں مارا جانے والا ڈاکو انتہائی مطلوب نکلا، ملزم متعدد مرتبہ پہلے بھی گرفتار ہوچکا تھا۔ ہلاک ملزم تین سے چار ماہ قبل جیل سے چھوٹ کر باہر آیا تھا۔

زخمی اہلکار کو فوری طور پر آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا، ایس ایچ او اور دیگر افسران بھی نجی اسپتال پہنچ گئے۔

ایس ایچ او ادریس بنگش نے بتایاکہ چار پولیس اہلکار موٹر سائیکل پر گشت کر رہے تھے، گشت کے دوران مشتبہ افراد کو روکا تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔

ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ سپاہی کی حالت تشویشناک ہے، اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا نام ارشد شریف جبکہ ہلاک ڈاکو کی شناخت اسلم کے نام سے ہوئی ہے۔

karachi

robbers

Police Encounter