Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 منشیات اسمگلرز ہلاک

ملزمان کے قبضے سے 27 کلو گرام ہیروئن، چار 9 ایم ایم پستول اور 17 کارتوس برآمد ہوئے
شائع 27 ستمبر 2022 09:06am
دہشت گردوں نے جنوبی پہاڑوں میں فرار ہونے کی کوشش کی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
دہشت گردوں نے جنوبی پہاڑوں میں فرار ہونے کی کوشش کی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کوئٹہ کے نواحی علاقے میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 منشیات اسمگلرز ہلاک ہوگئے جبکہ اسلحہ اورمنشیات برآمد کرلی گئیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق پیر کی رات سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی کہ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے منشیات کے اسمگلرز ٹرک کے ذریعے ہیروئن کی بھاری مقدار قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان سے کراچی منتقل کرنے جارہے ہیں، جس کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کو پاکستان میں دہشت گرد تنظیم کی معاونت میں استعمال کیا جائے گا۔

اطلاع پر کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں تھانہ شالکوٹ کی حدود میں گلزار آباد کے مقام پر ناکہ بندی کر کے چیکنگ شروع کی گئی اس دوران مذکورہ ٹرک کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم رکنے کے بجائے ٹرک میں سوار نامعلوم منشیات فروش دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی پر فائرنگ شروع کردی جس پر سی ٹی ڈی افسران نے حفاظتی اقدمات لیتے ہوئے جوابی فائرنگ کی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں نے جنوبی پہاڑوں میں فرار ہونے کی کوشش کی تاہم آدھے گھنٹے تک جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے میں 4 نامعلوم منشیات اسمگلرز مارے گئے۔

ملزمان کے قبضے سے عالمی منڈی میں کروڑوں روپے مالیت کی 27 کلو گرام ہیروئن، چار 9 ایم ایم پستول، 17 کارتوس برآمد ہوئے، اس کے علاوہ ٹرک کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈ ی تھانے میں درج کیا جارہا ہے جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید کاروائیاں کی جائیں گی۔

بلوچستان

quetta

CTD

operation

Truck

drugs smuggler