Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’جس دن عمران اسلام آباد آئے گا، اس کا معاملہ تمام ہوجائے گا‘

ہم 50 ہزار بندوں کو انہیں کنٹرول کرنے کی تیاری کر رہے ہیں: رانا ثناء اللہ
شائع 26 ستمبر 2022 11:10pm
انہیں کنٹرول کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ فوٹو — فائل
انہیں کنٹرول کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ فوٹو — فائل

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ جس دن عمران خان اسلام آباد آئیں گے، اس دن ان کا معاملہ تمام ہوجائے گا۔

ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان 15 سے 20 ہزار بندوں کو لائے گا اسی لئے ہم 50 ہزار بندوں کو انہیں کنٹرول کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جس دن عمران خان آئے گا، اس کا معاملہ تمام ہوجائے گا، 24 گھنٹے میں ہم اسے جگ میں بند کرکے ڈھکن لگا دیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ اسلام آباد میں لانگ مارچ کے پیش نظر وفاقی پولیس نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے صوبوں سے پولیس، رینجرز اور ایف سی کے تقریباً 30 ہزار اہلکار طلب کرلیے ہیں۔

پولیس، رینجرز کے علاوہ داخلی راستوں پر کنٹینرز بھی لگانے کے ساتھ خندقیں بھی کھودی جائیں گی۔

وفاقی پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ کے لئے آنسو گیس شیل، آنسو گیس پھینکنے والے ڈرونز بھی منگوائے گئے ہیں۔

اسلام آباد

imran khan

Rana Sanaullah

pti long march