Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

منی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس بڑی مشکل سے بچ گئیں

کیس کی اگلی سماعت 22 اکتوبر کو ہوگی
شائع 26 ستمبر 2022 09:46pm

بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنانڈیز کو سُکیش چندر شیکھر سے منسلک 200 کروڑ روپے کے دھوکہ دہی کیس میں راحت مل گئی۔

چارج شیٹ میں نام شامل ہونے کے بعد جیکولین پیر کے روز پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش ہوئیں، جہاں جیکلین کے وکلاء نے باقاعدہ ضمانت کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

جیکولین کے وکیل نے بتایا کہ وہ تحقیقات میں مسلسل تعاون کر رہی ہیں۔ جتنی بار تحقیقاتی ایجنسی نے انہیں پوچھ گچھ کے لیے بلایا انہوں نے تعاون کیا، انہیں تحقیقاتی ایجنسیوں نے کئی بار دہلی میں پوچھ گچھ کے لیے بلایا۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے ہدایات کے ساتھ جیکلین کو عبوری ضمانت دے دی۔

عدالت نے کہا کہ جب انہیں تحقیقات ایجنسی کی جانب سے پوچھ گچھ کے لیے بلایا جائے تب وہ حاضر ہوں گی۔

اس درخواست پر عدالت نے ای ڈی کو جواب داخل کرنے کے لیے 22 اکتوبر تک کا وقت دیا ہے تب تک جیکولین فرنینڈس کو عبوری ضمانت مل چکی ہے۔

عدالت نے جیکولین کو 50 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے پر عبوری ضمانت دی، کیس کی اگلی سماعت 22 اکتوبر کو ہوگی۔

یاد رہے کہ جیکولین فرنینڈس پر اپنے دوست چندرشیکھرسے مہنگے تحائف وصول کرنے کے الزامات ہیں جس وجہ سے وہ کئی مرتبہ تفتیش کیلئے پیش ہو چکی ہیں۔

Jacqueline Fernandez