Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

رواں سال کی سب سے بڑی درست پیش گوئی، کتاب کی فروخت آسمان پر

کتاب 942 شاعرانہ رباعیوں پر مشتمل ہے جو مبینہ طور پر حقیقی دنیا کے واقعات کی پیش گوئی کرتی ہیں۔
شائع 26 ستمبر 2022 07:04pm
تصویر بزریعہ نوسٹراڈیمس میوزیم/ سلون ڈے پرونسے
تصویر بزریعہ نوسٹراڈیمس میوزیم/ سلون ڈے پرونسے

آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات کی درست پیش گوئی کے بعد سولہویں صدی کے فرانسیسی نجومی مائیکل نوسٹراڈیمس کی نظموں کی تشریح کرنے والی ایک کتاب کی فروخت میں پے پناہ اضافہ ہو گیا۔

Nostradamus: The Complete Prophecies for the Future نامی کتاب 2005 میں ریلیز کی گئی تھی جو نفسیاتی ماہر ماریو ریڈنگ کی تصنیف ہے۔

ریڈنگ نے اس کتاب میں ”لیس پروفیٹیز“ کا احاطہ کیا گیا ہے، جو 1555 میں نوسٹراڈیمس کی لکھی گئی نظموں کی ایک کتاب ہے جن کی تشیرح کرنا انتہائی مشکل سمجھا جاتا ہے۔

 نوسٹراڈیمس (تصویر بزریعہ کورٹس/گیٹی امیجز)
نوسٹراڈیمس (تصویر بزریعہ کورٹس/گیٹی امیجز)

لیس پروفیٹیز 942 شاعرانہ رباعیوں پر مشتمل ہے جو مبینہ طور پر حقیقی دنیا کے واقعات کی پیش گوئی کرتی ہیں۔

ریڈنگ کے مطابق، نوسٹراڈیمس نے موت کے وقت ملکہ کی صحیح عمر اور سال کی پیش گوئی کی تھی۔

مصنف نے کہا کہ ”نظم کی تمہید کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم، تقریباً چھیانوے سال کی عمر میں 2022 میں، اپنی والدہ کی زندگی کی مدت سے پانچ سال کم عمر پائیں گی اور انتقال کر جائیں گی۔“

 تصویر بزریعہ انسائیڈر
تصویر بزریعہ انسائیڈر

ریڈنگ کے مطابق نوسٹراڈیمس نے پیش گوئی کی ہے کہ بادشاہ چارلس تخت سے دستبردار ہو جائیں گے اور ”ایک ایسا شخص جس نے کبھی بادشاہ بننے کی توقع نہیں کی تھی“ تخت سنبھالنے کے لیے تیار ہوگا۔

نوسٹراڈیمس کی تشریح کرتے ہوئے ریڈنگ نے لکھا، ”کیونکہ انہوں نے اس کی طلاق کو ناپسند کیا، ایک آدمی جسے بعد میں انہوں نے نااہل سمجھا۔ لوگ جزائر کے بادشاہ کو زبردستی باہر نکال دیں گے۔ ایک آدمی اس کی جگہ لے گا جس کے بادشاہ بننے کی کبھی توقع نہیں تھی۔“

کچھ لوگوں نے کہا ہے کہ انہوں نے پرنس ہیری یا آسٹریلیائی سائمن ڈورانٹے ڈے کا حوالہ دیا ہے، جو چارلس اور کمیلا کا خفیہ بیٹا ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔

ملکہ کے انتقال کی پیش گوئی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ریڈنگ کی کتاب کی فروخت میں اب اضافہ ہوا ہے۔

17 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں کتاب تقریباً آٹھ ہزار کاپیاں فروخت ہونے کے ساتھ بیسٹ سیلرز کی فہرست میں سرفہرست ہے۔

 کتاب کے مصنف ماریو ریڈنگ
کتاب کے مصنف ماریو ریڈنگ

افسوس کی بات یہ ہے کہ ریڈنگ اس کی اچانک کامیابی کا مشاہدہ کرنے کے لیے اب زندہ نہیں ہیں، ان کا انتقال 2017 میں 63 سال کی عمر میں ہوا تھا۔

کہا جاتا ہے کہ نوسٹراڈیمس نے اپنی زایدہ تر پیش گوئیاں جائفل کے نشے میں کیں، جسے بڑی مقدار میں لیا جائے تو فریب کا باعث بنتی ہے۔ نوسٹراڈیمس پانی کے ایک برتن میں جو کچھ دیکھتا اسے اپنے سیکریٹری کو لکھواتا۔

 تصویر: السٹین بائلڈ/گیٹی امیجز
تصویر: السٹین بائلڈ/گیٹی امیجز

نوسٹراڈیمس کے کچھ حامیوں کا دعویٰ ہے کہ اس نے لندن کی عظیم آگ، نپولین کا عروج، اپولو مشن کے چاند پر اترنے اور 11/9 حملوں جیسے دیگر واقعات کی پیش گوئی کی تھی۔

weird

Nostradamus

Prophecies

Book