Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جی سی یونیورسٹی میں عمران خان کی سیاسی تقریر پر گورنر پنجاب کا نوٹس

بلیغ الرحمان نے بطور چانسلر جی سی یونیورسٹی میں سیاسی پروگرام کے انعقاد کا نوٹس لیا
شائع 26 ستمبر 2022 05:35pm
جلسوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ فوٹو — فائل
جلسوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ فوٹو — فائل

لاہور: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں عمران خان کا تقریب میں تقریر کرنے پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نوٹس لے لیا۔

بلیغ الرحمان نے بطور چانسلر جی سی یونیورسٹی میں سیاسی پروگرام کے انعقاد کا نوٹس لیا ہے۔

اس ضمن میں گورنر پنجاب نے کہا کہ یونیورسٹی کو سیاسی اکھاڑہ بنانا افسوسناک ہے کیونکہ جلسوں میں سیاسی جلسوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان نے لاہور کی جی سی یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی نوجوان نسل کو جدید تعلیم نہیں دی اور ان کے 20 سال ضائع کردیئے، انقلاب کے لئے نوجوان ہی ہمیشہ آگے آتے ہیں، لہٰذا حقیقی آزادی کی تحریک میں طلبہ شریک ہوں۔

imran khan

notice

lahore

governor punjab