Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

مرتضیٰ وہاب کا ایڈمنسٹریٹر کراچی کے عہدے سے استعفے کا اعلان

میں نے شہر کی خدمت کرنے کی ہر ممکن کوشش کی، مرتضیٰ وہاب
شائع 26 ستمبر 2022 04:00pm
Breaking | Murtaza Wahab resigned | ”Ab Nahi Ho Sakta“ Crucial Press Conference | Aaj News

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اپنے عہدے سے استعفے کا اعلان کردیا۔

میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی شہر بہتری کی جانب گامزن ہے، کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ ادارے اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ میں نے شہر کی خدمت کرنے کی ہر ممکن کوشش کی، ماضی میں مسائل پر اختیارات کا رونا رویا جاتا تھا۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ رواں سال کراچی میں ریکارڈ بارشیں ہوئیں، بلدیاتی ادارے سڑکوں پر کام کرتے نظر آئے، ہم نے بارش کے دوران شہر بند نہیں ہونے دیا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو شہرکی بہتری پسند نہیں، میں یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اختیارات نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون بلدیہ عظمی کراچی کو ٹیکس لگانے کی اجازت دیتا ہے، میں نے جیب کے بجائے کے ایم سی سے محبت کی، کے الیکٹرک کے ذریعے چارجز لینے کا فیصلہ کیا، ماضی میں بھی نجی کمپنی کے ذریعے ٹیکس لیا جارہا تھا۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ ایک سال کی محنت کے بعد بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنے پاؤں پر کھڑا ہورہا ہے، سوا تین کروڑ روپے کے ایم سی کے اکاؤنٹ میں آئیں گے، میں نےٹیکس کو کم سے کم کردیا،کم سے کم ٹیکس 50 اور زیادہ سے زیادہ 200 روپے کردیا، ماضی میں کم سے کم 200 اور زیادہ سے زیادہ 5 ہزار روپے تھا۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ آج میں خود عدالت کے سامنے پیش ہوا، میرے فیصلے شہریوں کے مفاد میں تھے۔ میرے لئے ممکن نہیں کہ عہدے پر مزید رہ سکوں۔

administrator karachi

Murtaza Wahab

resignation